Live Updates

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس جاری

پیر 23 نومبر 2015 16:40

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی نائن تھانہ پولیس کی طرف سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسد عمر نے گزشتہ جمعہ جی نائن میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جلسہ کیا جس پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس لیتے ہوئے پیر کو پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات