ندیم افضل چن پیپلز رٹی پنجاب کا صدر بنایا جاسکتاہے :ذرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2015 16:49

ندیم افضل چن پیپلز رٹی پنجاب کا صدر بنایا جاسکتاہے :ذرائع

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی نے پنجاب سے پارٹی کا صدر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل چن کو بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے سیاسی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن چوہدری منظور حسن مرتضی اور قمر الزمان کائرہ کے نام بطور صدر پی پی پی پنجاب سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے ندیم افضل چن کو پارٹی کی صدارت دینے کی سفارش کی ہے‘ جس پر یہ امید پیدا ہوچلی ہے کہ آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن ہی ہونگے جس کا فیصلہ چند روز میں کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :