بلدیاتی انتخابات ،کراچی میں مختلف جماعتوں نے بھرپورطریقے سے انتخابی شروع کردی
سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے اپنے بینرز ، اسٹیمر ، پینا فلیکس ، ہولڈنگز اور جھنڈے آویزاں کر دیئے
پیر 23 نومبر 2015 17:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء ) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 5 دسمبر کو ہو گا ۔ بلدیاتی انتخابات کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھرپور طریقے سے شروع کر دیا ہے اور کراچی شہر کی شاہراہوں ، چورنگیوں ، سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے اپنے بینرز ، اسٹیمر ، پینا فلیکس ، ہولڈنگز اور جھنڈے آویزاں کر دیئے ہیں ۔
شہر کی شاہراہیں اور گلی محلے انتخابی مہم کا مرکز بن گئی ہیں ۔ شہر میں ہر طرف جھنڈے اور بینرز نظر آ رہے ہیں اور ہر جماعت اور آزاد امیدوار کی کوشش ہے کہ وہ ان بینرز اور ہولڈنگز کے ذریعہ ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کریں ۔ اس تشہیری مہم کے ذریعہ سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔(جاری ہے)
اب یہ دیکھنا ہو گا کہ کراچی شہر کا میئر کس جماعت سے منتخب ہوتا ہے ۔
اس کا فیصلہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعہ کرنا ہے ۔اس حوالے سے کیے گئے ایک خصوصی سروے کے دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کراچی کی اہم شاہراہیں اور علاقے ایم اے جناح روڈ ، گرومندر ، ٹاور ، شاہراہ پاکستان ، لسبیلہ چوک ، یونیورسٹی روڈ ، شاہراہ فیصل ، برنس روڈ ، ملیر ، نیشنل ہائی وے ، ناگن چورنگی ، خداد کالونی ، جیکب لائن ، صدر ، لکی اسٹار ، کیماڑی ، کھارادر ، سلطان آباد ، بزرٹہ لائن ، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، منگھوپیر ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، گولیمار ، گارڈن ، رام سوامی ، رنچھورلائن ، اولڈ سٹی ایریا ، کورنگی ، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، لیاقت آباد ، پی آئی بی کالونی ، طارق روڈ ، بہادر آباد ، پرانی سبزی منڈی ، گلشن اقبال ، گلشن حدید ، کلفٹن ، فیڈرل بی ایریا ، عزیز آباد ، کریم آباد ، ایف سی ایریا ، موسی کالونی ، مچھر کالونی ، لیاری ، ابراہیم حیدری سمیت پوش اور مضافاتی علاقوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور جنرل ممبرز ( وارڈ کونسلرز ) کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کی عوامی رابطہ مہم کے تحت بھرپور طریقے سے تشہیری مہم شروع کر دی ہے ۔ اس تشہیری مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے ہولڈنگز ، پینا فلیکس ، اسٹیمر ، پول بینرز ، بینر ، جھنڈے اور اسکرینز نصب کی جا رہی ہیں ۔ زیادہ تر سیاسی جماعتیں شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب سائن بورڈز پر پینا فلیکس اسکرین نصب کر رہی ہیں ۔ شہر میں سب سے زیادہ تشہیری مہم متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) اور پاکستان تحریک انصاف کی نظر آ رہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، رائے حق پارٹی ، مہاجر قومی موومنٹ ، جمعیت علمائے اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت محدود پیمانے پر آزاد امیدوار بھی اپنی تشہیری مہم چلا رہے ہیں ۔ اس تشہیری مہم پر جہاں لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہو گا کہ کامیابی کس جماعت کو حاصل ہوتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.