کراچی، محکمہ اینٹی کرپشن کی عباسی شہید اسپتال میں کارروائی ،ریکارڈ تحویل میں لے لیا

پیر 23 نومبر 2015 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے پیرکوعباسی شہید اسپتال پر سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر چھاپہ مارکارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمد کے مطابق عدالتی احکامات پر عباسی شہید اسپتال میں کارروائی کی گئی ہے اور 2007سے اب تک ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اسپتال کے کسی ملازم کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے جبکہ ،رفیق میمن کے مطابق چھاپہ غیر قانونی بھرتیوں،پروموشن،دواں کی خریدوفروخت اور دیگر اطلاعات پر مارا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :