پاکستان نے پریکٹس ٹی ٹونٹی میچ میں ہانگ کانگ کو64رنز سے شکست دے دی

پیر 23 نومبر 2015 18:26

پاکستان نے پریکٹس ٹی ٹونٹی میچ میں ہانگ کانگ کو64رنز سے شکست دے دی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان نے ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ میں ہانگ کانگ کو64رنز سے شکست دے دی۔ہانگ کانگ کی ٹیم168رنز کے ہدف کے تعقب میں17.1اووز میں103رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے شاہدآفریدی،بلال آصف نے دو،دو عامریامین،سہیل تنویر اور عمران خان جونیئر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اووز میں7وکٹوں کے نقصان پر167رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست55، عامر یامین27،رفعت اﷲ مہمند اور صہیب مقصود نے25,25اور انورعلی نے16رنز سکورکئے۔

ہانگ گانگ کی جانب سے حسیب امجد3،انشمن راٹھ2اورتنویرافضال نے1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہانگ کانگ کی ٹیم168رنز کے ہدف کے تعقب میں17.1اووز میں103رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ہانگ کانگ کی جانب سے مارک چیپمین50اور انشمن راٹھ18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہدآفریدی،بلال آصف نے دو،دو عامریامین،سہیل تنویر اور عمران خان جونیئر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :