بھارتی میڈیا کی کردار کشی پرقانونی چارہ جوئی کا ارادہ ہے، محمد حفیظ
پیر 23 نومبر 2015 18:28
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) ٹیسٹ اوپنر اور سابق کپتان محمد حفیظ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کے خلاف بغاوت کاعلم بلند کیاہے اور وہ اپنی کردار کشی کرنے پر ایک بھارتی ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ مشکل وقت سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے نہیں گذارا۔
مشکل حالات سے ہم گذرے ہیں ، وہ لوگ جو 2010ء کے بعد پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد جب ہم کھیلتے تھے تو تماشائی ہم پر آوازیں کستے تھے۔میں نے اور دیگر کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ملک کی ساکھ کو بچایا۔ یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کی عزت اور ساکھ سے ہے، اور وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انھیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔ محمد حفیظ نے کہا اسی ویب سائٹ نے مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے خلاف میرے بولنگ ایکشن کی غلط خبریں چلائیں۔ اب وہی ویب سائٹ اور اس کا رپورٹر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.