ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا نشتر پارک و لائبریری ، لائنزایریا پارک اور آغا خان پارک کا دورہ

پیر 23 نومبر 2015 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہا ہے کہ پارکوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کر کے عوام کے حوالے کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کوشاں ہیں کہ تعلیم اورمطالعے کے شوق کو بیدار کرنے کے لئے لائبریریوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جا ئے اس سلسلے میں نشتر پارک لائبریری میں تیزی سے ترقیاتی کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد،ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس جمشید زون اقبال شیخ و اے ای ای بی اینڈ آر جمشید زون نجم الحسنین کے ہمراہ نشتر پارک و لائبریری کی تعمیر و ترقی ، لائنزایریا پارک اور آغا خان پارک کے معائنے کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ نشتر پارک لائبریری کی تا ریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس کی تعمیر و مرمت کے کام میں سے چھت کا کام ہو چکا ہے اورجلد ہی یہ لائبریری پرسکون ماحول کے ساتھ عوام کے مطالعاتی ذوق کی تسکین کا سبب بنے گی ، نشتر پارک ،آغا خان پارک اور لائنزایریا پارک کے معائنے کے دوران انھوں نے احکامات دئیے کہ پارکوں کی تعمیرو مرمت کے حوالے سے معیاری اور عوامی خواہشات کو مد نظر رکھ کر فرائض سر انجام دئیے جائیں ،پارکوں میں جا گنگ ٹریک درست حالت میں رکھے جائیں جاگنگ ٹریک پر مرمت کے کام تعطل کا شکار نہ کئے جائیں پارکوں میں پودوں کی افزائش اور ہریالی کیلئے دیکھ بھال کا مناسب ا نتظام رکھا جائے،پارکوں میں جتنی زیادہ ہریالی ہوگی آنیوالوں کو اتنا ہی زیادہ صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے گا، اس موقع پر انھوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں