رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی، ایم کیو ایم کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 20:05

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران ایم کیو ایم کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلاف علاقوں میں کاروائیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کاروائیاں لیاقت آباد اور کورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔ اس دوران رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔