محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب میرے نانا کی جانب سے دیا گیا تھا: ڈاکٹر عامر لیاقت کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 20:21

محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب میرے نانا کی جانب سے دیا گیا تھا: ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعوی کیا ہے کہ محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب میرے نانا کی جانب سے دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب ان کے نانا سردار علی صابری کی جانب سے دیا گیا تھا۔ یہ دعوی ان کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئےکیا گیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے نانا سردار علی صابری کے نام پر ہندوستان میں علی گڑھ یونیورسٹی کے علاقے میں ایک سڑک بھی موجود ہے۔