Live Updates

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 21:18

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے دھرنوں اور اس کے بعد متعدد ضمنی انتخابات اور پھر پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد اب قومی اسمبلی میں مضبوط اور موثر اپوزیشن کا کردار نبھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ خورشید شاہ سے رابطہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات