کتاب سے تعلق رکھنے والی قومیں معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ، قوموں کی ترقی و پستی اور کمال و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے،علامہ شیخ عمران الحق
پیر 23 نومبر 2015 22:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) رنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ،مذہبی اسکالر و ماہر تعلیم علامہ شیخ عمران الحق نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی و پستی اور کمال و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے تاریخ شاہد ہے کہ دنیا میں وہ ہی قومیں معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو کتاب سے تعلق جوڑ کر پوری طرح علم کے زیور سے آراستہ ہوں۔
سلطنتوں کا قیام اور استحکام بھی طاقت نہیں تعلیم کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہارنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ،مذہبی اسکالر و ماہر تعلیم علامہ شیخ عمران الحق نے النور انگلش اسکول سیفل گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے پروفیسر ابراہیم علی علیمی،میزبان ایڈمنسٹریٹر محمد یاسین،مختار اجمیری،حافظ محمد ریاض،حافظ محمد زبیر و دیگر نے بھی خًاب کیا۔
مہمان خصوصی نے مذید کہاکہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق اور صحت مند ماحول کی اکائی ہے اور اس کے حصول کے لئے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ امن شعور کے بغیر اور شعور علم کے بغیر ناممکن ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ علم کی روشنی ہر سو پھیلائی جائے۔صدر تقریب پروفیسر حامدعلی علیمی نے کہا کہ گھر محلے اور شہر کے ماحول کا اثر طالب علموں کو براہ راست متاثر کرتا ہے ماحول جتنا صحت مند ہوگا تعلیم کا حصول اس قدر آسان ہوگا۔حکمران ہوں یا عام شہری انہیں تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے فرائض و ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینی ہوں گی۔میزبان ایڈمنسٹریٹر یاسین احمد رضانے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا فروغ فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی اور نسل نو کی مثبت رہنمائی کے لئے علم دوستی کا جذبہ پیدا کرنا اشد ضروری ہے۔مختار اجمیری نے کہا کہ ملکی حالات جس نزاکت کا شکار ہیں وہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں لہٰذا بحیثیت قوم ہر فرد کو ہماری نوجوان نسل کو گمراہی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے امن اور صحت مند ماحول اور مناسب تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.