پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے مظلوم، پسے ہوئے اور پسماندہ عوام کی خدمت کی،جلد بلوچستان کا دورہ کرونگا،

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر چنگیز خان جمالی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 23 نومبر 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی پیر کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اور بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،میر چنگیز خان جمالی نے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کی تنظیمی امور پربھی بریفنگ دی اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور کارکنان اپنے چیئرمین کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، انہوں نے چنگیز خان جمالی کو ہدایت کی کہ وہ عام لوگوں اور کارکنان سے رابطے جاری رکھیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے مظلوم، پسے ہوئے اور پسماندہ عوام کی خدمت کی ہے۔