سو ل ہسپتا ل سکھر میں ڈا کٹرز کی کمی کو پو را کیا جا ئے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 23 نومبر 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء)صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سول ہسپتا ل سکھر میں ڈا کٹرز کی کمی کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے سیکریٹری صحت کو ہدا یت کی ہے وہ فو ر ی طو ر پر اس معا ملے کو دیکھیں اور ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کریں تا کہ مریضو ں کو پریشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔پیر کو جا ر ی ہونیوالے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ طو یل عر صے سے غیر حا ضر ڈا کٹرز اور بیرو ن مما لک رخصت پر جا نے والے ڈا کٹرز کے خلا ف بھی کا روا ئی کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں صو با ئی وزیر صحت نے سیکریٹری صحت اور ایم ایس سو ل ہسپتا ل سکھر کے لئے 4تر قیا تی اسکیمو ں کی تکمیل میں تا خیر کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے سیکریٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈینٹ سول ہسپتا ل سکھر کو ہدایت کی ہے کہ وہ فو ر ی طو ر ان اسکیمو ں کو مکمل کر وا ئیں اور اہم شعبوں میں ما ہر ڈا کٹرز کو تعینا ت کریں تا کہ مریضو ں کو بر وقت طبی سہو لیا ت میسر آسکیں ۔صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بنیا د ی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ لو گو ں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہو لیا ت مہیا کرے اور ہم اس مقصد کے حصو ل کے لئے کو شاں ہیں۔