مرقبات پولیس اسٹیشن کے قریب لگنے والی آگ کے باعث دبئی گرین لائن میٹرو ٹرین سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 22:39

مرقبات پولیس اسٹیشن کے قریب لگنے والی آگ کے باعث دبئی گرین لائن میٹرو ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) مرقبات پولیس اسٹیشن کے قریب لگنے والی آگ کے باعث دبئی گرین لائن میٹرو ٹرین سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے مرقبات پولیس اسٹیشن کے قریب واقع رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ نے آس پاس کی دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آگ کے باعث اس علاقے سے گزرنے والی گرین لائن میٹرو ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں مرقبات پولیس اسٹیشن کے سامنے سے گزرنے والی صلاح الدین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ گرین لائن میٹرو ٹرین کی سروس کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ آر ٹی اے کے عملے کی جانب سے مسافروں کو بسوں کے ذریعےدیگر اسٹیشنز پر منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :