آل پاکستان بیڈ منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ مینز سنگل کا ٹائٹل نیشنل بینک کے مراد علی نے جیت لیا

پیر 23 نومبر 2015 22:59

آل پاکستان بیڈ منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ مینز سنگل کا ٹائٹل نیشنل بینک کے ..

لاہور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء) نیو خان ہال لاہور میں ہونے والے آل پاکستان بیڈ منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ میں این بی پی کے مراد علی نے واپڈا کے عرفان سعید کو فائنل میں 17/21,21/17.21/08سے شکست دے کر مینر سنگل ٹائٹل جیت لیا۔واپڈا کی مہور شہزاد نے واپڈا کی ہی خضرا رشید کو فائنل میں شکست دے کر ویمن سنگل ٹائٹل میں 21/14,21/06سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

مینر ڈبلز کے فائنل میں این بی پی کے رضوان اعظم اور کاشف سلہری نے واپڈا کے اویس زاہد اور عتیق چوہدری کو 21/16,18/21,21/15سے شکست دی۔ جبکہ ویمن ڈبلز کے فائنل میں واپڈا کی صائمہ اور فرزانہ نے واپڈا کی خضرا رشید اور سدرہ حمید کو 16/21,21/14,21/18سے ہرادیا۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے مطابق اگلا پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جنوری 2016 میں ہوگا۔پاکستان کی بیڈ منٹن ٹیم یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک ڈھاکہ میں ہونے والے اوپن انٹرنیشنل چیلنج بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔پاکستان کی مینز اور ویمن ٹیمیں بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :