Live Updates

ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 23:18

ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما فاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل اگر کراچی آئیں تو وہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ضرور تشریف لائیں۔ عمران خان کراچی کا ماحول دیکھ کر خود اعتراف کرلیں گے کہ 5 دسمبر کو فتح ایم کیو ایم کی ہی ہوگی۔ فاروق ستار کی جانب سے دیے گئے دعوت نامے کے جواب میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات