بھار ت میں انتہاء پسندی عروج پرپہنچ گئی ، صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی پریشان ہوگئے ہیں ، اداکار عامر خان کی بیوی نے ان بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

میری بیوی نے مشورہ دیا ہے کہ ہندوستان کے حالات خراب ہیں ،اس وجہ سے ملک چھوڑ دینا چاہیے،معروف بالی وو ڈاداکار کاٹی وی انٹرویومیں انکشاف

پیر 23 نومبر 2015 23:19

بھار ت میں انتہاء پسندی عروج پرپہنچ گئی ، صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء ) بھار ت میں انتہاء پسندی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو بھی اس سے پریشان ہوگئے ہیں ، معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیوی نے انہیں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیدیا اور کہا کہ وہ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو عامر خان نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ میری بیوی نے مجھے کہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے بھارت چھوڑ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان کی بیوی خود ہندو ہیں مگر انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں اب مسلمان محفوظ نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونیوالے کئی واقعات مجھے بھی سوچنے پر مجبور کردیا کیونکہ بھارت میں گزشتہ 6 ماہ میں انتہاء پسند عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔ واضح رہے کہ عامر خان بالی ووڈ انڈسٹری کے بادشاہ ہیں اور انہیں مسٹر پرفیکٹ کا خطاب بھی ملا ہوا ہے ۔ عامر خان نے کہا کہ انڈیا رہنے کی جگہ نہیں رہی ۔ عامر خان نے انتہاء پسندی کے خلاف ایوارڈ واپسی کی مہم کی بھی حمایت کا اعلان کردیا

متعلقہ عنوان :