پاک بھارت سیریز کے ممکنہ میزبان سری لنکا نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی پلانگ کرلی

منگل 24 نومبر 2015 11:32

پاک بھارت سیریز کے ممکنہ میزبان سری لنکا نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاک بھارت سیریز کے ممکنہ میزبان سری لنکا نے بھی اس سیریز کےمنافع سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سری لنکا اس سیریز کے لئے واحد ملک ہے جو دسمر میں میزبانی کر سکتا ہے کیونکہ دسمبر میں تمام ممالک کی ٹیمیں اپنی سیریز میں مصروف ہوں گی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے بورڈ نے اس سیریز پر رضامندی تو ظاہر کر دی ہے لیکن اس کے منافع سے اپنا حصہ بھی مانگا ہے جس پر بات چیت جاری ہے ۔