پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

منگل 24 نومبر 2015 12:03

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

دبئی ۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ہرایا، انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں شاندار کم بیک کیا اور چار میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی۔ ٹی 20 سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 27 نومبر کو دبئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 30 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :