بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

منگل 24 نومبر 2015 12:03

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ناگپور ۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بدھ سے وداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارت کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 108 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلور میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :