بھارت میں‌ اڑتی گائے نے ہنگامہ مچا دیا

منگل 24 نومبر 2015 12:07

بھارت میں‌ اڑتی گائے نے ہنگامہ مچا دیا

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر2015ء) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کی شکل کا غبارہ اڑانے پر ہنگامہ مچا دیا، دو فن کار گرفتار کر لئے گئے۔ بھارت کے شہر جے پور میں فن کاروں کا میلہ سجا ہوا تھا، اس دوران گائے کی شکل کا پلاسٹک کا غبارہ ہوا میں اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسندوں نے اسے گائے ماتا کی توہین قرار دیدیا اور جا کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے میلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو فن کاروں کو گائے ماتا کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، گائے کی شکل کے غبارے کو نیچے اُتارا گیا جس کے بعد ہندو مظاہرین نے گائے کی پوجا کی اور اُس پر پھول چڑھائے،دونوں گرفتار فن کار ہندو تھے اس لئے رہائی مل گئی اور جان بھی بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :