بحرین ،اعلیٰ فوجداری عدالت عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں میں 13 ملزمان کی شہریت ختم کردی

منگل 24 نومبر 2015 12:48

بحرین ،اعلیٰ فوجداری عدالت عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں میں 13 ملزمان ..

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء )بحرین کی ایک اعلیٰ فوجداری عدالت نے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں اور دہشت گرد گروپوں سے تعلقات کے قیام کی پاداش میں 13 ملزمان کی شہریت منسوخ کر دی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بحرین کی ایک اعلیٰ فوجداری عدالت نے 16 ملزمان کو 15 سال اور 10کو 19 قید کی سزا سنائی ہے جب کہ تین ملزمان کو بری قرار دیا گیا۔

سزا پانے والے ملزمان پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے، عسکریت پسندی کی تربیت دینے، بم اور بارودی مواد تیار کرنے، قتل اور اقدام قتل، پٹرول بموں سے حملے کرنے اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔سزا پانے والے تمام دہشت گردوں پر سنہ 2013 اور 2014 کے دوران بحرین میں دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور شمالی اضلاع میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سزا پانے والے شدت پسندوں نے ایشیائی شہریوں کے اصلی شناختی کارڈز چوری کرنے کے بعد انہیں دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ عدالت میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد افراد نے گواہیاں پیش کیں، خود ملزمان نے ایک دوسرے کے خلاف گواہی دی اور اعتراف جرم کیا ہے۔فوج داری عدالت نے 19 ملزمان میں سے 16 کو اقدام قدم، ہنگامہ آرائی، آتش گیر پٹرول بم تیار کرنے کے الزام میں 15 سال قید جب کہ تین کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔