ریحام خان نے کپتان سے اپنی شادی پر پچھتاوا ظاہر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 13:11

ریحام خان نے کپتان سے اپنی شادی پر پچھتاوا ظاہر کر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کےچئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی شادی پر پچھتاوا ظاہر کر دیا . سوشل میڈیا پر اوریا مقبول جان کے تجزیے کی ایک تصویر ریحام خان کے پاس بھی جا پہنچی جس پر انہوں نےلکھا تھا کہ ریحام خان اگر اینکر پرسن ی رہتیں اور عمران خان سے نکاح نہ کرتیں تو عزت دار زندگی گزار رہی ہوتیں.

(جاری ہے)

اوریا مقبول جان کے اس تجزیے کو ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ وی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کا حصہ بنا کر اعتراف کا میڈل دے دیا . ریحام خان نے اوریا مقبول جان کے تجزیے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے.میں نے خود مختار زندگی میں زیادہ عزت سے اپنی زندگی بسر کی ہے . ریحام خان کے اس ٹویٹ کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان سے شادی کو وہ اپنی ایک غلطی تسلیم کر رہی ہیں کیونکہ علیحدگی کے بعد ہی سے کبھی وہ کسی بات پر دکھ کا اظہار کرتی ہیں تو کبھی اپنے احساسات کو شاعری کا رنگ دے دیتی ہیں.