یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری

منگل 24 نومبر 2015 13:20

یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین یواے ای میں 5ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ انگلینڈ نے جیتے جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔یواے ای میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب40فیصداورانگلینڈکی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈمیں4ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے انگلینڈنے3اورپاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔انگلینڈمیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب25اورانگلینڈکی کامیابی کا تناسب 75 فیصدہے۔ جبکہ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین نیوٹروینیوپر6میچ کھیلے گئے جن میں سے4میچ انگلینڈنے جیتے اور2 میچ پاکستان نے جیتے ۔ نیوٹر وینیو پر انگلینڈکی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورپاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :