بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کے گہرے داغ بھی مٹانے کیلیے کوشاں

منگل 24 نومبر 2015 13:44

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کے گہرے داغ بھی مٹانے کیلیے کوشاں

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کے گہرے داغ بھی مٹانے کیلیے کوشاں ہے، منتظمین کو سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کا اعتماد بحال کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، متنازع ایونٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر عامر بھی بدنامی کے پردوں سے باہر آنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کیس ایک جیسا ہی ہے، دونوں فکسنگ کے بدبودار چھینٹوں سے داغدار ہوئے اور اب ساکھ اور اعتماد کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں۔

عامر نے بی پی ایل میں اپنے پہلے مقابلے میں چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 4 وکٹیں لیں، سلہٹ سپراسٹارز سے میچ میں وہ وکٹ سے تو محروم رہے تاہم رنز کافی کم دیے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 2013 کے ایڈیشن میں میچ فکسنگ عروج پر رہی اور سٹے بازوں نے خوب مال کمایا تھا، بعد ازاں تحقیقات کے بعد سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل، نیوزی لینڈ کے لوونسنٹ اور سری لنکن کوشل لوکوراچی پر پابندیاں عائد ہوئیں، ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے مالکان بھی اس غلط کام میں ملوث پائے گئے۔