بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا بھی قیمتی گاڑیوں کی شوقین نکلیں

منگل 24 نومبر 2015 13:44

بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا بھی قیمتی گاڑیوں کی شوقین نکلیں

حیدر آباد / دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا بھی قیمتی گاڑیوں کی شوقین نکلیں، آبائی گھر میں چمچماتی سیاہ کاروں کا بیڑا موجود ہے، گھر پر ملازم بھی بلیک سوٹس میں ملبوس رہتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ پریشر کے ساتھ زندہ رہنا سیکھ لیا، رواں برس میرے لیے خوابناک ثابت ہوا، مارٹینا اور میں ایک دوسرے کو ’راس‘ آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا بھی دیگر مشہور شخصیات کی طرح اعلیٰ ذوق کی مالک ہیں، حیدر آباد دکن میں ان کے آبائی گھر میں قیمتی گاڑیوں کا بیڑا موجود ہے جس میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور رینج روور شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب سیاہ رنگ کی ہیں،ان کے گھر میں جو ملازم ہیں وہ بھی سیاہ سوٹس میں ملبوس رہتے ہیں۔ان کا لیونگ کم ڈائننگ روم بھی کسی پوسٹ کارڈ تصویر سے کم نہیں ہے۔

اپنی پسندیدہ گاڑیوں میں وہ مرسڈیز بینز کو زیادہ پسند کرتی ہیں، اس بارے میں ثانیہ نے کہاکہ چونکہ یہ میری پہلی بڑی کار تھی اس لیے مجھے دیگر سے زیادہ پسند ہے۔ رواں سال ثانیہ مرزا کیلیے انتہائی کامیاب ثابت ہوا اس دوران انھوں نے مارٹینا ہینگز کی ہمراہی میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز گرینڈ سلم سمیت مجموعی طور پر 10 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

متعلقہ عنوان :