کراچی : 30 نومبر کو ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 13:46

کراچی : 30 نومبر کو ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے اضافی ٹیکس کے خلاف سی این جی ایسو سی ایشن سراپا احتجاج ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ ہم پہلے ہی 17 فیصد سے زائد جی ایس ٹی ادا کر رہے ہیں اس پر حکومت کی جانب سے عائد کیا گیا اضافی ٹیکس کسی صورت منظور نہیں ہے . سی این جی ایسو سی ایشن نے شارع فیصل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس سے ٹریفک کی روانی بھی جُزوی طور پر متاثر ہوئی . سی این جی ایسو سی ایشن نے 30 نومبر کو ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے.

متعلقہ عنوان :