کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف طلبہ کو لیکچر دینے لاہور کے مقامی سکول پہنچ گئے

منگل 24 نومبر 2015 13:50

کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف طلبہ کو لیکچر دینے لاہور کے مقامی سکول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف طلبہ کو لیکچر دینے لاہور کے مقامی اسکول پہنچ گئے، سزا مکمل کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے قبل دونوں کھلاڑی ان دنوں بحالی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ اور محمد آصف نے کہاکہ نوعمرکھلاڑیوں کو محنت کی عادت اپناتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پرمرکوز رکھنی چاہیے، اسی واحد راستے کے ذریعے نام کمایا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے طلباء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرتب کیے گئے اسندادِ بد عنوانی کے تعلیمی پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔گذشتہ روز انھوں نے واپڈا بوائز ہائی اسکول کے طلباء کو لیکچر دیا۔