رنبیر کپور میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کرینگے‘ دیپیکا پڈوکون

منگل 24 نومبر 2015 14:23

رنبیر کپور میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کرینگے‘ دیپیکا پڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اس وقت تک شادی نہیں کریں گے جب تک وہ انہیں اجازت نہ دیں-بھارتی اخبار کے مطابق اپنی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے دوران اداکارہ دپیکا سے رنبیر کی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں دپیکا کا کہنا تھا کہ رنبیر اس وقت تک شادی نہیں کر سکتے جب تک وہ انہیں اجازت نہ دیں۔

یاد رہے کہ کافی عرصے سے رنبیر کپور کی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ہونے کی خبریں زبان زد عام ہیں۔رنبیر کپور کا اس دوران بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی ان کی زندگی کا اہم فیصلہ ہے، وہ اس رشتے میں کافی یقین رکھتے ہیں اور جب بھی شادی کریں گے پوری دنیا کو بتائیں گے۔امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’تماشا‘ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں اداکاروں نے ’بچنا اے حسینوں‘ اور ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں کام کیا تھا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور نے فلم ’سانوریا‘ اور دپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔دونوں اداکاروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کا بولی وڈ میں اب تک کا سفر کافی خوبصورت گزرا ہے۔فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔