برطانوی ماڈل کو بغیر میک اپ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

منگل 24 نومبر 2015 14:54

برطانوی ماڈل کو بغیر میک اپ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

لندن۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء ) سوشل میڈیا پر برطانوی ماڈل اسٹینا سینڈر کی بغیر میک اپ تصویر نے انہیں 3 ہزار مداحوں سے محروم کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ماڈل اسٹینا سینڈز کو بغیر میک اپ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

خوبرو ماڈل نے انسٹا گرام پر بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کی تو ان کا اصلی روپ دیکھ کر 3 ہزار افراد نے انہیں ان فالو کر دیا جس پر ماڈل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے صفائیاں پیش کرنا شروع کر دیں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا انسٹا گرام پر اپنے اصلی روپ میں تصویر شیئر کرنے پر سراہا جائے گا تاہم میری سوچ کے برخلاف 3 ہزار افراد نے ان فالو کر دیا۔ جس سے سوشل میڈیا کے منفی اثرات سامنے آئے ہیں تاہم کئی خواتین نے مجھے سراہا ہے جس پر بے حد خوش ہوں۔