کراچی؛ آئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی

منگل 24 نومبر 2015 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) آئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران پرکل بدھ کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سابق صوبائی وزیرداخلہ کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت بدھ کے روز کرے گاجس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی ،ڈی آئی جی غلام قادرتھیبو،چوہدری اسد ذیشان صدیقی سمیت 13پولیس افسران پرتوہین عدالت پرفردجرم عائد کی جانے گی ملزمان پرالزام ہے کہ ان کی موجود گی میں گذشتہ میں سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائی کورٹ آمد پرنقاب پوش افراد نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں ان پراورفوٹوگرافروں رپورٹروں اوردیگر ملازمین پرحملہ کیااورتوڑپھوڑ کی عدالت اس سے قبل آئی جی سندھ اوردیگر کی جانب سے دیاجانے والے معافی نامے مسترد کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :