بھارتی فلمسٹار عامر خان شدید مشکل میں‌پھنس گے، عامر خان کے خلاف تھانے میں‌ مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 15:44

بھارتی فلمسٹار عامر خان شدید مشکل میں‌پھنس گے، عامر خان کے خلاف تھانے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف آواز اُٹھانا بھارتی فلمسٹار عامر خان کو بھاری پڑ گیا . تفصیلات کے مطابق عامر خان کے خلاف مودی کے حامیوں نے ایک محاذ بنا لیا ہے .

(جاری ہے)

بھارتی فلمسٹار کے خلاف فلمساز الہاس پی آر نے تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے جبکہ مودی کے حامی ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے بھی عامر خان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے جن میں انوپم کھیر اور روینہ ٹنڈن بھی شامل ہیں . عامر خان نے بھارتی انتہا پسندی کے خلاف آواز اُٹھائی تو بی جے پی نے بھی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا اور بھارتی فلمسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. دوسری جانب بی جے پی نے عامر خان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :