لاہور : ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا مرکزی کیفے ٹیریا سیل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 16:22

لاہور : ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے یونیورسٹی آف انجینئیرنگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے مرکزی کیفے ٹیریا پر چھاپہ مارا . چھاپے کے دوران کیفے ٹیریا میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے .

(جاری ہے)

صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیا کی فروخت پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی کیفے ٹیریا کو سیل کر دیا. واضح رہے کہ غیر معیاری اشیائے خوردو نوش کی فروخت اور غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والے کیفے اور ہوٹلوں کے خلاف ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز ایک عرصے سے سرگرم ہیں.

متعلقہ عنوان :