پاکستان انگلینڈ کیخلاف سیریز کے ذریعے ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کریگا

منگل 24 نومبر 2015 16:29

پاکستان انگلینڈ کیخلاف سیریز کے ذریعے ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کریگا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریزکو مارچ اپریل میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کی فائنل تیاریوں کے لئےاستعمال کرنا چاہتی ہے ۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کویہی پیغام دیا ہے کہ وہ اس سیریز سے ورلڈ ٹی ٹونٹی کی لائن اپ کا تعین کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ کون سے پندرہ خوش قسمت کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

بھارت میں ٹورنامنٹ 11 مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا۔ میگا ایونٹ کے ڈراز کا اعلان ہونا باقی ہے لیکن باخبر ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں۔ ٹورنامنٹ کی پہلی گیند پھینکے جانے سے 30 دن پہلے ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کو پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے تین ٹی 20 میچوں کے بعد اگر بھارت کی سیریز ہوتی ہے تو پاکستان کو دو ٹی 20، نیوزی لینڈ میں دو اور ایشیا کپ ٹی 20 کھیلنا ہے۔

اس طرح دس میچوں کے بعد پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے ۔ دبئی کی ٹیم میٹنگ میں ہونے والی میٹنگ میں ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو باور کرایا ہے کہ اب چند ماہ بعد میگا ایونٹ ہے اس لئے اسی ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر سیریز میں شرکت کریں ۔ ون ڈے سیریز میں تین ایک کی شکست کے بعد کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حریف کو آسان نہ لیں اورکسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں ۔