غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلی قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی

بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے،ذرائع

منگل 24 نومبر 2015 16:34

غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلی قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیI کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پروازوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلی سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔لیکن وزیراعلی تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔