کراچی، الطاف حسین کی تصاویروالے بل بورڈز اور پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے

منگل 24 نومبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر اور ووٹ دینے کی اپیلوں پر مشتمل بل بورڈز اور پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے اور تصاویر کی تشہیر کرنے پر اعلی عدلیہ کی جانب سے پابندی عائد ہے ۔

(جاری ہے)

پابندی کے باوجود انتخابی تشہیری مہم میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں لگے ہوئے اس قسم کے غیرقانونی بل بورڈز، پینا فلیکس، بینرز اور پلے کارڈز لگائے گئے تھے جس کا سرکاری سطح پر نوٹس لیا گیا ہے ۔اب انہیں ہٹایا جارہا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیوکراچی اور دیگر علاقوں میں بل بورڈز ہٹانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔