آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین کوالٹی فاسٹ بولرز کی کمی سے پریشان

منگل 24 نومبر 2015 16:39

آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین کوالٹی فاسٹ بولرز کی کمی سے پریشان

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے پاس مچل سٹارک، جیمز پیٹنسن ،جوش ہیزل ووڈ اور پیٹر سڈل جیسے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود کوچ ڈیرن لی مین کو کوالٹی پیسرز کی کمی کی فکر ستائے جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوشش کی تھی کہ مچل جانسن کو قائل کرسکیں کہ وہ کم از کم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں ۔ لی مین کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران جانسن نے مجھے اور کپتان کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا ، میں نے کہا کہ ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی جاری رکھیں لیکن وہ اپنا ذہن بناچکے تھے ۔ لی مین کا کہنا ہے کہ مچل جانسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا ہے ۔