مخدوم امین فہیم کو بینظیر کی شہادت کے بعد نہ صرف ملک کا وزیراعظم ہونا تھا بلکہ پیپلز پارٹی کی صدارت بھی ان کا حق تھا جو زرداری نے ایک جعلی وصیعت نامے کے ذریعے چھین لیا ؛ ممتاز بھٹو
منگل 24 نومبر 2015 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کی رہائش گاہ میں مختلف ملاقاتیں کیں، ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کو بینظیر کی شہادت کے بعد نہ صرف ملک کا وزیراعظم ہونا تھا بلکہ پیپلز پارٹی کی صدارت بھی ان کا حق تھا جو زرداری نے ایک جعلی وصیعت نامے کے ذریعے چھین کر اپنے پاس رکھ لیا حالانکہ وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت جرائم پیشہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی عہدے کے قابل نہیں تھا اور اس کی پوری حکمرانی غیر آئینی اور غیرقانونی تھی جس میں اس نے کئی جرم کیے اور میمو گیٹ اسکینڈل کا مقدمہ رکارڈ پر موجود ہے۔
ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی معمول بنی ہوئی جس میں افسر شاہی بھرپور ملوث تھی اور حلقہ بندیاں اس طرح توڑ مروڑ کر کی گئی جو زیپلوں کے علاوہ مخالفین کا جیتا ناممکن تھا دوسری جانب ہمارے طرف تو پیسوں کی بوریاں بھر کر رات کے اندھیرے میں خواتین کی شکل میں فرشتے نکل پڑے جنہوں نے گھر گھر جاکر خواتین اور مردوں میں پیسے بانٹے جبکہ پولنگ کے دن پولیس اور افسر شاہی نے ایسا رویہ اختیار کیا کہ دور کھڑے ہونے کے سوائے اور کوئی راستہ تھا ہی نہیں اور شکایت کرنا بھی اسی لیے فضول تھی کہ اگلی شکایتوں کا آج تک ازالہ ہی نہیں ہوا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.