فٹنس مسائل ،کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی کینگروز کیخلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

منگل 24 نومبر 2015 16:57

فٹنس مسائل ،کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی کینگروز کیخلاف آخری ٹیسٹ ..

پرتھ ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

لیفٹ آرم باؤلر کمر کی تکلیف کے باعث ٹور میچ میں باؤلنگ نہیں کرا پائے، ٹم ساؤتھی بھی آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اسی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے مطابق ڈاکٹرز بولٹ کی انجری کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور سو فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی انہیں آخری ٹیسٹ کھیلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بولٹ اسی انجری کے باعث رواں برس کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے اور اس کے بعد انہیں دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے بھی دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔