کراچی : سندھ حکومت نے شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عُرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 17:16

کراچی : سندھ حکومت نے شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عُرس پر عام تعطیل کا اعلان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : سندھ حکومت نے شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عُرس پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 27 نومبر کو سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند ہوں گے جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے الگ سے تعطیل کا نوٹی فکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا. شاہ عبد الطیف بھٹائی سندھ کے نامور صوفی اور شاعر تھے جنہیں سندھی زبان کے مسلمان شاعر ہونے کا اعزاز حاصل تھا.

متعلقہ عنوان :