پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے سب کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

منگل 24 نومبر 2015 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے سب کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔ پی سی ڈی ایم اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کسٹمز، بینکنگ،ٹیکسیشن،ڈپلومیٹک افیئرز،فیئر ونمائش، لا اینڈ آرڈر سمیت 13 مختلف سب کمیٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے کنوینرز اور جوائنٹ کنوینرز کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے کمرشل امپورٹرزکو درپیش مسائل کے حل میں سب کمیٹیوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پی سی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم پر سب کمیٹیوں کے کنوینرز اور جوائنٹ کنوینرز ممبران کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے ممبران سے کہاکہ وہ کسی بھی دشواری کی صورت میں سب کمیٹیوں سے رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ان کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔