پرنومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 24 نومبر 2015 19:28

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔24 نومبر۔2015ء ) پولیس نے انتخابی ریلی کے شرکاءکی طرف سے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے دوافراد کو زخمی کرنے پرنومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

چک نمبر665/6گ ب تحصیل پیرمحل میں انتخابی ریلی میں شریک نمبر665/6گ ب کے چار بھائیوں محمد وقاص ، آصف ، ساجد ،اقرار، محمدعلی نے چار ساتھیوں کی مدد سے نومنتخب چیئرمین عرفان الحسن کی ایماءکی ایماءپر اسلحے کے ساتھ ہوکر مسمیان زاہد اور محمداکرم پر حملہ کرکے انہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکر شدید زخمی کردیا تھا جس پر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 337F6.A1.A2/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔