روسی لڑاکا طیارے کو مار گرا کر ترکی نے روس کی پیٹھ پر وار کیا ہے: روسی صدر

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 19:45

روسی لڑاکا طیارے کو مار گرا کر  ترکی نے روس کی پیٹھ پر وار کیا ہے: روسی ..
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) روسی صدر کا کہنا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے کو مار گرا کر ترکی نے روس کی پیٹھ پر وار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو مار گرا کر روس کی پیٹھ پر وار کیا گیا ہے۔ روس کی نظر میں یہ حرکت کرنے والے دہشت گردوں کے معاونت کار ہیں۔ اس واقعے کے باعث روس اور ترکی کے درمیان تعلقات پر کافی برے اثرات پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :