شاہ فیصل کے صاحبزادہ شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ دارلحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداﷲ مسجد میں ادا کی گئی

منگل 24 نومبر 2015 20:01

شاہ فیصل کے صاحبزادہ شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے صاحبزادے شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز دارلحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداﷲ مسجد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

شہزادہ بندر الفیصل، مکہ کے موجودہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل، مرحوم شہزادہ سعود الفیصل، شہزادہ محمد الفیصل شہزادہ ترکی الفیصل سمیت دیگر کے بھائی تھے۔مرحوم شہزادہ بندر الفیصل نے سیکنڈری تعلیم امریکا سے حاصل کی۔ انہوں نے گریجویشن برطانیہ کے رائل ائر فورس کالج کرانول سے کی۔ وہ سعودی عرب کی شاہی فضائیہ میں خدمات انجام دیتے رہے اور اس میں جنرل کے عہدے تک پہنچے۔ وہ ریٹائمنٹ سے پہلے وزیر دفاع اور ہوابازی کے دفتر میں سینئر مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔مرحوم شہزادہ بندر اپنی خیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے جانا مانا نام تھے۔

متعلقہ عنوان :