صر افہ ما ر کیٹوں میں سو نا مہنگا ہو گیا

فیتو لہ قیمت 45ہزارروپے سے بڑ ھ کر 45ہزار 50روپے ہو گئی

منگل 24 نومبر 2015 20:17

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) عا لمی صرا فہ ما رکیٹ میں فی او نس سو نے کی قیمت میں اضا فے کے بعد ملکی صر افہ ما ر کیٹوں میں بھی سو نا مہنگا ہو گیا ۔منگل کو عا لمی صرا فہ ما رکیٹ میں5ڈا لر کے اضا فے سے سو نے کی فی او نس قیمت 1074ڈا لر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پا کستان سپریم کو نسل جیو لرز ایسوسی ایشن کی ر پو رٹ کے مطا بق منگل کو ملکی صرافہ ما ر کیٹوں میں ایک تو لہ سو نے کی قیمت میں 50رو پے کا اضا فہ ر یکا رڈ کیاگیا جس کے بعد کرا چی،حیدر آباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آبا د،راو لپنڈی اور کو ئٹہ کی صرافہ ما ر کیٹوں سو نے کی ایک تو لہ قیمت 45ہزارروپے سے بڑ ھ کر 45ہزار 50روپے ہو گئی اسی طرح 43رو پے کے اضا فے سے سو نے کی دس گرام قیمت 38ہزار614رو پے پر جا پہنچی جبکہ پا کستان بھر کی صرافہ ما ر کیٹو ں میں ایک تو لہ چا ندی کی قیمت 660رو پے کی سطح پر بد ستور بر قرار ر ہی۔