اکتوبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 81پیسے سستی ہونے کا امکان

منگل 24 نومبر 2015 20:36

اکتوبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 81پیسے سستی ہونے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) اکتوبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 81پیسے سستی ہونے کا امکان ہے،بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست جلد نیپرا کو بھجوائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز ہے اور وزارت پانی وبجلی کا ذیلی ادارہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یہ درخواست نیپرا کو ارسال کرے گا ۔ نیپرا اس درخواست پر سماعت کے بعداپنا فیصلہ سنائے گی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یہ تجویز کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہو گی۔