رینجرزنے کراچی کے علاقے آرام باغ سے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرفہیم گرفتارکرلیا

ملزم فہیم نے دوران تفتیش کئی افراد کے قتل، بھتہ خوری اور جلا ؤگھیراؤ کااعتراف کیا ہے، ترجمان

منگل 24 نومبر 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرزسندھ نے آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر فہیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر فہیم کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش کئی افراد کے قتل، بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر فرنیچر مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عدالت سے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے اس کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :