کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 ملزموں کو90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا

منگل 24 نومبر 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین ملزموں کو نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم عامر عرف نقطہ ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن سیل کا انچارج بھی ہے جو بلدیاتی انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔منگل کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے دو کارکنوں سمیت تین ملزموں کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزموں میں عامر عرف نقطہ، غفار عرف بلی اور شیر علی میمن شامل ہیں ۔ رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں میں عامر عرف نقطہ اور غفار عرف بلی کا تعلق ایم کیوایم سے ہے جبکہ شیر علی میمن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزم عامر عرف نقطہ ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن سیل کاانچارج بھی ہیجوسیاسی جماعت کیکارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی تیاری کیساتھ بلدیاتی انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔عدالت نے تین ملزموں کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔