سندھ کے حکمران عوام کو مسائل میں چھوڑ جاتے ہیں اس مرتبہ شیر کو بھی آزمائیں ، شیر مردار نہیں کھاتا،کام کرکے دکھائے گا 5دسمبر کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگی ہونے کا ثبوت دیجئے ،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کا انتخابی جلسے سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ جن لوگوں آپ بار بار آزما چکے ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح خود بن جاتے ہیں اور علاقے کو اندھیرے اور مسائل میں چھوڑ جاتے ہیں تو اب ایک مرتبہ شیر کو بھی آزمائیں یہ شیر ہے مردار نہیں کھاتا یہ آپ کے علاقے میں کام کرکے دکھائے گا 5دسمبر کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگی ہونے کا ثبوت دیجئے ۔

وہ منگل کو گلفشاں سوسائٹی یو سی 14وارڈ3کے ڈسٹرکٹ کورنگی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عصمت انور محسود صوبائی رہنما نے کہا کہ اس حلقے میں عبدالرحمان اور شیطان کا مقابلہ ہے اب آپ فیصلہ کریں کہ اگر آپ بھی اپنے علاقوں کو بلدیاتی سہولت سے صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر اس طرح جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر سیورج کے گندے پانی کے جوہر، تو آپ اس دفعہ شیر پر مہر لگا کر اپنے با شعور شہری ہونیکا ثبوت دیں عبدالرحمان چیئرمین یوسی14نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میں اعظم خان شہید کا بیٹا ہوں جس نے حق کے آگے جان تو دے دی مگر سر نہیں جھکایا اور میں نے بلدیاتی فنڈ آنے سے پہلے ہی اپنے علاقں میں اپنی جیب سے سیورج اور استڑیٹ لائٹ لگانے کا کام کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پراسدعثمانی داؤد خان جنرل کونسلر وارڈ 3خالدجوش جنرل کونسلروارڈ4، سمیرا سلیم لیڈی لیڈی کونسلر ، محمد افضل ، عبدالعزیز، مقبول عمر گجر ، ڈاکٹر محمد ادریس ، خوشی محمد ، جمال گجر ،نور خالق، امتیاز، راعنا انتظار، حاجی یامین گجر، خالد ممتاز ، محمدافضل، اکبر خان، خاشحال خان اور علاقے کے بڑی تعداد میں معززین بھی موجود تھے۔