آرمی چیف راحیل شریف کا شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 21:59

آرمی چیف راحیل شریف کا شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا رتبہ حاصل کرنے والی مریم مختیار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ائیر چیف سہیل امان سمیت اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف نے شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو جرات اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شہید خاتون پائلٹ پاکستان کا فخر اور خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔